51) بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو ایک قطرہ خون نہ نکلا؟
(A) مومن
(B) درد
(C) داغ
(D) آتش

 

52) دیوار کیا گری میرے خستہ مکاں کی
لوگوں نے میرے من میں رستے بنا لئے؟
(A) حفیظ جالندھری
(B) چراغ حسن حسرت
(C) حفیظ ہوشیار پوری
(D) سید سبط علی

 

53) زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یا دنہیں؟
(A) محسن نقوی
(B) چراغ حسن حسرت
(C) ساغر صدیقی
(D) سید سبط علی

 

54) یہ اعجاز ہے حسن آوارگی کا
جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آۓ؟
(A) محسن نقوی
(B) حبیب جالب
(C) ساغر صدیقی
(D) سید سبط علی

 

55) جہاں ہم غریبوں کے ڈیرے رہیں گے
وہاں ماہ جبینوں کے پھیرے رہیں گے؟
(A) محسن نقوی
(B) حبیب جالب
(C) ساغر صدیقی
(D) مصطفی زیدی

 




56) میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوے ہیں دستانے؟
(A) محسن نقوی
(B) حبیب جالب
(C) ساغر صدیقی
(D) مصطفی زیدی

 

57) پورے قد سے کھڑا ہوں تو یہ تیرا ہے کرم
تجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا؟
(A) محسن نقوی
(B) احمد ندیم قاسمی
(C) ساغر صدیقی
(D) چراغ حسن حسرت

 

58) کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مرجاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا؟
(A) فیض احمد فیض
(B) احمد ندیم قاسمی
(C) غالب
(D) چراغ حسن حسرت

 

59) جو ہم نہ ہوتے، تو دل نہ ہوتا، جو دل نہ ہوتا توئم نہ ہوتا
عدم میں رہتے تو شاد رہتے، اسے بھی فکر ستم نہ ہوتا؟
(A) مومن
(B) درد
(C) داغ
(D) آتش